تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:16

گو گل نے وائٹ ہا ؤس کی جا نب سے گستا خانہ فلم ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

جیو نیوز - واشنگٹن …سر چ انجن گو گل نے وائٹ ہا ؤس کی جا نب سے اسلا م مخا لف فلم کے کلپ انٹرنیٹ سے ہٹا نے کی در خواست مسترد کر دی ہے ۔ Innocence of Muslims نا می فلم میں مذہب اسلام کے خلا ف گستاخانہ موادپیش کیاگیا ہے جس کی ریلیزکے بعد دنیا بھر میں فلم اور فلم ساز کے خلاف مظا ہر وں کا آ غاز ہو گیاہے ۔ ان مظا ہروں کو روکنے اور مسلمانو ں کا غم و غصہ کم کر نے کے لیے وائٹ ہا ؤس کی جانب سے یو ٹیوب پر سے فلم کے کلپ ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا ہے ۔ گو گل کی جانب سے جا ری کیے گئے ایک بیا ن میں کہا گیا ہے اس ویڈیو کو لیبیا اور مصرسمیت مختلف اسلامی مما لک میں چلنے سے روک دیا جا ئے گا لیکن مکمل طو ر پر نہیں ہٹا یا جا ئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.