16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:0
امریکا نے سوڈان اور تیونس کے سفارتخانوں سے عملہ واپس بلالیا
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا نے سوڈان اور تیونس کے سفارتخانوں سے اپنا عملہ واپس بلالیا، صرف انتہائی ضروری اسٹاف ہی سفارتخانوں میں تعینات رہے گا۔ امریکی عہدے دار کے مطابق گستاخانہ فلم کے خلاف پر تشدد احتجاج کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوڈان اور تیونس کے سفارتخانوں میں تعینات غیر ضروری عملے کو واپس بلالیا جائے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو سوڈان اور تیونس کے سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔