تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 4:25

شکاگو : بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان گرفتار

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی شہر شکاگو میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے عادل داوٴد کو گرفتار کیا گیا، ملزم شہر میں کار بم دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ عادل داوٴد کی جانب سے انٹرنیٹ پر جہاد کے عزائم ظاہر کرنے کے بعد سے ان کی نگرانی کی جارہی تھی، جس کے بعد انہیں بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ عادل داوٴد سے شدت پسندوں کے روپ میں ملے اور اسے نقلی بم دیا جو ملزم نے کار میں نصب کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے ملزم پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش کا الزام لگایا ہے، اگر یہ جرم ثابت ہوگیا تو عادل داوٴد کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.