16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58
لندن : جارج گیلووے کا کاررواں کیساتھ کشمیر جانے کا اعلان
جیو نیوز - لندن … برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ریسپیکٹ پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے کشمیر کیلئے براستہ سڑک کاررواں لے جانے کا اعلان کردیا۔ وہ متعدد بار فلسطین کیلئے امدادی کاررواں لے کر جاچکے ہیں۔ برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں تحریک کشمیر اور یوکے اسلامک مشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ریسپیکٹ پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے کہا کہ میں ہزاروں افراد اور سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ برطانیہ سے روانہ ہوں گا اور مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر داخل ہونے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کیلئے امدادی سامان لیکر جائیں گے۔ جارج گیلووے نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی بحالی کی بات کرتے ہیں اور بھارت کو چاہئے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کردے۔ عشائیے کے موقع پر جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید ترابی بھی موجود تھے اور انہوں نے جارج گیلووے کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے اسے بنجر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔