تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58

اقوام متحدہ کے مندوب لخدار براہیمی کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات

جیو نیوز - دمشق … اقوام متحدہ کے مندوب لخدار براہیمی نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں جاری شورش اور اس کے نتیجے میں درپیش بحران کے حل کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی ترجمان مس وانینا میسٹراچی کے مطابق یو این مندوب نے شام کے دو روزہ دورے میں صدر بشار الاسد کے علاوہ اندرون ملک نیشنل ڈیموکریٹک کونسل، روسی سفیر اور دمشق میں چین کے چارج ڈی افیئرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندوں نے شام میں یو این کے عملے اور انٹرنیشنل ریڈ کراس کے مندوب سے بھی ملاقات کی۔ شامی اپوزیشن کے مطابق حکومت کے خلاف جاری عوامی تحریک میں اب تک 27 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بشار الاسد سے ملاقات کے بعد لخدار براہیمی نے خبردار کیا کہ شام کا بحران روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور یہ نہ صرف شامی عوام بلکہ خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے بحران کا حل شام کے عوام ہی حل کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.