تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:43

افغان پولیس اہل کارکی فائرنگ، 4 اتحادی فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل… افغانستان میں پولیس اہل کار نے فائرنگ کرکے 4 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ آج جنوبی افغانستان میں ہوا۔ تاہم تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے اتحادی فوج پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتے کو بھی ایسے ہی ایک واقعے میں دو برطانوی فوجی مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.