تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:42

میکسیکو، فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے26افراد ہلاک

جیو نیوز - میکسیکوسٹی… شمالی میکسیکو کی فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 26افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر Reynosa میں امریکی سرحد کے قریب گیس پلانٹ میں آگ لگ گئی ،شعلے اور دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کارخ کرلیا، آگ لگنے سے 26افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ 7افراد لاپتہ ہیں۔ فائر فائٹرز دو گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، فیکٹری کے آگ بجھانے والے عملے نے بھی فائر فائٹرزکی مدد کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.