تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:32

اسرائیلی فضائیہ کاغزہ پٹی پر حملہ،2 فلسطینی نوجوان جاں بحق

جیو نیوز - بیت المقدس … اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر حملہ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کردیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رفح بارڈر کے قریب ایک کار پر حملہ کیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور 26 سال تھیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل میں 2مارٹر گولے پھینکے گئے تھے۔ اسرائیل فضائیہ نے گزشتہ ہفتے بھی دو فضائی حملے کرکے 6 فلسطینیوں کو جاں بحق کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.