20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:2
بنگلہ دیش: ڈھاکا میں آگ لگنے سے 500 جھونپڑیاں جل گئیں
جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آگ لگنے سے 500 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آگ لگنے سے کم سے کم 500 جھونپڑیاں جل کے خاکستر ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے۔ واقعہ میں کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔