تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:30

فرانس:ہفت روزہ میں توہین آمیر خاکوں کی اشاعت کے بعد سیکورٹی سخت

جیو نیوز - پیرس …فرانس کے ایک میگزین میں رسول اکرم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نے جہاں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے وہیں میگزین کے ایڈیٹر نے متوقع ردعمل سے بچنے کے لیے مسلح گارڈز کا سہارا لے لیا اور میگزین کے دفتر کے باہر پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔فرانس کے ایک ہفت روزہ جریدے نے رسول اللہ کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مزید بھڑکایا ہے۔ واقعے کے متوقع ردعمل سے بچنے کے لیے فرانس کی حکومت کی جانب سے 20 ملکوں میں سفارت خانے اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار قرار دیا جبکہ وزیر خارجہ نے اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔فرانس کے وزیر اعظم نے ان خاکوں کی اشاعت پر کہا کہ اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ روکا جائے۔فرانس کی مسلم کونسل نے ان خاکوں کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.