21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:59
کرغزستان اور روس کے مابین متعدد معاہدے طے پاگئے
جیو نیوز - بشکیک …وسطی ایشیائی ریاست کرغزستان اور روس کے درمیان فوجی اڈے ، قرضہ اور توانائی سمیت متعدد معاہدے طے پا گئے۔ معاہدوں کے تحت مناس ائر بیس میں روسی فوج کے قیام میں مزید 15 سال کی توسیع کر دی گئی اس کے علاوہ روس کرغزستان میں ڈیم تعمیر کریگا جس سے 2 ارب کلو واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ روس اور کرغزستان کے درمیان مناس ائر بیس کے کرایے میں اضافہ پر بھی اختلافات چلے آرہے تھے۔ دوسرے معاہدے کے تحت روس کرغزسات کمیاراتسنسکی میں ہائیڈرو پاور سٹیشن تعمیر کریگا جس سے 2 ارب کلوواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ روس اس کیلئے 1.7 ارب ڈالر کا قرضہ دینے پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے جوائنٹ ونچر قائم کر دیا گیا ہے۔