تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:59

شام کے بحران کا فوجی حل ممکن نہیں،بان کی مون

جیو نیوز - نیویارک… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا فوجی حل ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شام کی حکومت اور اپوزیشن قوتوں نے سیاسی بحران فوجی ذرائع سے حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ میرے خیال میں شام کا بحران فوجی طاقت سے حل نہیں ہو سکتا۔ یہ بحران صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن قوتوں اور شام کی حکومت پر زور دیا کہ ملک میں پائیدار امن اور خوشحالی کی خاطر مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں اب تک شورشوں نے 20 ہزار سے زائد افراد کی جانیں لی ہیں جبکہ دمشق کا کہنا ہے کہ 8 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.