تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:59

فلپائن ،مسافر کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ

جیو نیوز - منیلا…فلپائن کے جنوبی ساحل کے قریب ایک مسافرکشتی سمندر میں ڈوبنے سے 2بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔ فلپائن کے محکمہ شہری دفاع کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی جس پر 27 افراد سوار تھے ساحل کے قریب تاوی تاوی نامی سلسلہ جزائر میں شامل دو جزیروں کے درمیان سفر کررہی تھی ۔ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 اور 8 سال عمر کی 2بچیاں بھی شامل ہیں واضح رہے کہ فلپائن 7 ہزار جزائر پر مشتمل ہے اور یہاں کے لوگ سفر کے لئے عموماً لکڑی سے بنی چھوٹی کشتیاں استعمال کرتے ہیں جن کے حادثات عام ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.