تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:37

شٹل ’انڈریو‘ میوزیم کی زینت بنانے کیلئے لاس اینجلس پہنچا دی گئی

جیو نیوز - لاس اینجلس… امریکی خلائی شٹل ’اینڈریو‘ خلا میں 25 مشن پورے کرنے کے بعد اب میوزیم میں رکھی جائے گی۔ خلائی شٹل اینڈریو اب بن گئی ہے تاریخ کا حصہ اور بننے جا رہی ہے کیلیفورنیا کے سائنس میوزیم کی زینت۔ 75 ٹن وزنی خلائی شٹل اینڈریو کو لے کر جیٹ 747 جب لاس اینجلس پہنچا تو راستے بھر لوگوں کی بڑے تعداد کی نگاہیں اس کے دیدارمیں مصروف تھیں۔ شٹل کو لانے والے جیٹ طیارے نے نچلی پرواز کی تاکہ لوگ اسے اچھی طرح دیکھ سکیں۔ اینڈریو کی تخلیق ناسا کی 1986 میں حادثے کا سکار ہونے والی شٹل چیلنجر کے مقابلے میں کی گئی تھی۔ اینڈریو نے خلا بیس سالوں میں پچیس مشن مکمل کیے اور 299 دن خلا میں گزارے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.