22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:40
بھارت:من موہن کی پالیسیوں سے ناراض شخص کا منفرد احتجاج
جیو نیوز - نئی دہلی…نئی اصلاحات پربھارتی زیراعظم کو آجکل اپوزیشن اورعوام کی تنقید کا سامنا ہے۔ آج جب من موہن سنگھ ایک تقریب میں تقریر کرنے پہنچے تو ایک شخص نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اپنی اصلاحات کے دفاع کے لئے ایک تقریب میں تقریر کرنے پہنچے تووہاں انہی ایک شخص کے غصے کا سامن کرنا پڑا۔اس شخص نے جو سپریم کورٹ کا وکیل بتایا جاتا ہے،منموہن سنگھ کے وہاں پہنچتے ہی، حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کیاور اپنی قمیض اُتار کر احتجاج کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو سوال کرنے سے روک دیا اور منہ پر ہاتھ رکھ کر تقریب سے باہر نکال دیا۔منموہن سنگھ نے اُس وقت تک تقریر نہیں کی جب تک اس شخص کو کمرے سے باہر نہ نکال دیا گیا۔بعد میں تقریب سے خطاب میں منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ قومی مفاد کے لیے کام کیااور گرتی معیشت کو بچایا۔