22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:18
پیرس میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان ایمبیسی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسفیر پاکستان شفقت سعید، ہیڈ چانسلر ڈاکڑ اعجاز، ملٹری اتاشی ناصرہمدانی اور پریس کونسلر طاہر خوشنود نے معززمہمانوں کا استقبال پاکستان کے ملٹر ی اتاشی ناصرہمدانی نے مختصر پیغام میں یوم دفاع پاکستان پر روشنی ڈالی۔ اس موقع دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی گائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرانس کی ڈیفنس چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈورڈنے کیک کاٹا اور تقریب میں یورپی عرب ممالک کے سفیروں اورسول اور ملٹری کے اعلیٰ حکام سمیت بھاری تعداد نے شرکت کی۔ عشائیہ تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمونٹی کے چوہدری ریاض پاپا، چوہدری ممتاز پکھوال، راجہ علی اصغر،چوہدری صفدر برنالی،معروف صحافی چوہدری اعجاز پیار ، پاکستان پریس کلب کے صدر چوہدری شبیربھدرسمیت صحافیوں نے شرکت کی۔