تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58

مٹ رومنی ابھی بھی صدارتی انتخاب جیت سکتے ہیں،سروے

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی ابھی بھی صدارتی انتخاب جیت سکتے ہیں لیکن یہ ان کیلئے آسان نہ ہوگا۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار صدر باراک اوباما کو اپنے حریف مٹ رومنی پر برتری حاصل ہے اور ان کی یہ برتری امریکی تین ریاستوں اوہا یو، ورجینیا اور فلوریڈا میں واضح طور پر سامنے آئی ہے اور ان ریاستوں سے کامیاب ہونے والا امیدوار ہی امریکہ کا صدر بنتا ہے۔ سروے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ری پبلیکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو ڈیمو کریٹک صدر باراک اوباما پر برتری حاصل کرنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی اور امریکی عوام کو یقین دلانا ہوگا کہ وہ ڈیموکریٹک صدر باراک اوباما سے بہتر صدر ثابت ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.