23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:46
چین میں شدید بارشیں، متعدد شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر
جیو نیوز - بیجنگ … چین کے مشرقی صوبے میں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا، شدید بارشوں سے 24 کاوٴنٹیز سمیت دیگر شہر وں کا نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ مشرقی چین کے صوبے Jiangxi میں جمعے کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 24 کاوٴنٹیز سمیت دیگر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں میں اب تک 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ چین کے مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔