تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:53

گستاخانہ فلم کے خلاف بنگلادیش میں مکمل ہڑتال

جیو نیوز - ڈھاکا…گستاخانہ فلم اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف بنگلا دیش میں آج ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔ہڑتال کی اپیل بنگلہ دیش کی حزب اختلاف اور اسلامی جماعتوں نے کی تھی۔ ملک بھر میں دکانیں ، تجارتی مراکز ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں سیکیورٹی اہل کار سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔ ڈھاکا پولیس چیف کے مطابق پولیس پر پتھراوٴ کرنے کے الزام میں 40 افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.