تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:34

لندن: امریکی قونصلیٹ کے سامنے گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرہ

جیو نیوز - لندن …لندن میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے گستاخانہ فلم کی ریلیز اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ مسلم ایکشن فورم کی جانب سے منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی میں بارش اور تیز ہواوٴں کے باوجود برطانیہ کے مختلف شہروں سے آنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔امریکی قونصل خانے کے سامنے خواتین،حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔احتجاجی ریلی میں شریک مذہبی رہنماوٴں اور اسکالرز نے خطاب کرتے ہوئے گستاخانہ فلم کی ریلیز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کے خلاف نفرت کے اظہار کا طریقہ قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.