25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:40
مسلمانوں کے پیغمبرکی توہین کرنیوالوں کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں،اوباما
جیو نیوز - نیو یارک…امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے پیغمبرکی توہین کرنیوالوں کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں،جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکامسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کرتاہے،دہشتگردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں نے ہی اٹھایا۔امریکی صدربارک اوباماکاجنرل اسمبلی کیاجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ امریکااپنے اتحادیوں کیساتھ کھڑاہے،امریکاہراس ملک کے ساتھ ہے جوترقی کرناچاہتے ہیں،جو لوگ گستاخانہ فلم کی مذمت کررہے ہیں انھیں چرچ جلانے کی مذمت کرنی چاہیے۔