تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:56

فلپائن : گستاخانہ فلم اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج

جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں ہزاروں مسلمانوں نے گستاخانہ فلم اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسلام مخالف فلم پر فوری پر پابندی عائد کی جائے۔ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف فلپائین میں لاکھوں افراد نیاحتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پراہانت آمیز امریکی فلم پر فلپائن میں پابندیلگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے بھی گئے اور وہاں جمع ہو کر احتجاج رکارڈ کرایا۔ اطراف میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس تعینات کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.