27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:16
برطانیہ : خراب موسم کے باعث نظام زندگی درہم برہم
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں خراب موسم کے باعث متعدد علاقوں میں نظام زندگی معطل نظر آتا ہے۔اسکاٹ لینڈکے علاقے ایبرڈین میں سمندری طوفان نے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اسکاٹ کے علاقے ایبرڈین میں سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔موسلا دھار بارش اور آندھی کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی شاہراوٴں پر خراب موسم کے باعث حادثات بھی رونما ہوئے ۔