تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:32

امریکا: سالانہ ڈھائی لاکھ ڈالرکمانے والے شخص کاشمارمتوسط طبقے میں

جیو نیوز - امریکامیں سالانہ ڈھائی لاکھ ڈالرکمانے والے شخص کاشمارمتوسط طبقے میں ہوتاہے، امریکاکے آئندہ صدارتی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں،ملک کی سیاسی،معاشی اورمعاشرتی معاملات سیمتعلق دلچسپ حقائق بھی سامنے آرہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزدامیدوارمٹ رومنی نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا کہ متوسط طبقے پرٹیکس بوجھ کم سے کم کرنامیری اولین ترجیح ہے۔جب ان سے سوال کیاگیاکہ ان کے نزدیک متوسط آمدنی کتنی ہونی چاہے توانہوں فوراجواب دیاڈھائی لاکھ ڈالرسالانہ۔یعنی پاکستانی ڈھائی کروڑروپے کے لگ بھگ۔ صدربارک اوباما،جوڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دوسری ٹرم کے لیے صدارتی امیدوارہیں،بھی متوسط آمدنی کے تحت ڈھائی لاکھ ڈالرآمدنی والے افرادکوٹیکس چھوٹ دینے کے حامی رہے ہیں۔دل چسپ بات یہ ہے کہ امریکاکی 97فیصدآبادی اسی طبقے پرمشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.