27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 4:52
اے کیو خان نیٹ ورک سے روابط کا الزام،سوئٹزلینڈ کا اپنے 3 شہریوں کو سزا
جیو نیوز - جنیوا…جنیوا کے عدالت نے ڈاکٹر عبد القدیر خان نیٹ ورک سے تعلق اور لیبیا کے ایٹمی پروگرام میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں تین سوئس شہریوں کو سزا سنا دی۔سوئٹز لینڈ کی عدالت نے ڈاکٹر عبد قدیر خان نیٹ ورک سے تعلق اور لیبیا کے ایٹمی پروگرام میں مددفراہم کرنے پرسزا تین سوئس شہریوں کو سزا سنا دی ہے۔ ملزموں میں سوئس انجینئر فریڈرک ٹنر اور اس کے بیٹے شامل ہیں۔تینوں ملزمان نے تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا۔عدالت نے تینوں ملزموں کو تفتیش میں تعاون پرگرفتاری کی مدت قید میں شمار کیا ،تینوں ملزموں کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔