28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:27
امریکا، منی ایپولیس میں فائرنگ، 4افراد ہلاک
جیو نیوز - منی ایپولیس … امریکا میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہیجس میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکا کے شہر منی ایپولیس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے تین 3 کی حالت تشویشناک ہے۔