تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:32

ایران کا مجاہدین خلق گروپ دہشت گردوں کی فہرست سے خارج

جیو نیوز - واشنگٹن. . . .امریکا کی وزارتِ خارجہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو ایران کے مجاہدین خلق گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے لیکن کہا ہے کہ اس گروپ کہ بارے میں امریکا کو شدید خدشات ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مجاہدین خلق کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ مجاہدین خلق کی طرف سے تشدد ترک کرنے اور مجاہدین خلق کی طرف سے گزشتہ دس سال میں دہشت گردی نہ کرنے کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مجاہدین خلق نے عراق میں اپنے اڈے پر امن طریقے سے ختم کرنے میں بھی معاونت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.