1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:18
شام، سلقین میں فضائی حملہ،5بچوں سمیت12افراد ہلاک
جیو نیوز - دمشق… شام کے شہر سلقین میں فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں باغیوں کی اکثریت والے صوبے ادلیب کے شہر سلقین میں فوجی فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔سیرین آبزرویٹری فار ہیومن کے مطابق شام شہر سلقین میں فضائی بمباری کی گئی ہے جس میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔