1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:35
روسی عدالت نے گستاخانہ امریکی فلم پر پابندی عائد کردی
جیو نیوز - ماسکو … روسی عدالت نے گستاخانہ فلم کو انتہا پسندی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ ماسکو کے ضلعی جج نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم سے روس میں انتہا پسندانہ رویے میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عدالتی حکم کے مطابق اس فلم کو خطرہ سمجھتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔