تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:24

وائٹ ہاوٴس کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر سائبر حملہ۔ امریکا کی تصدیق

جیو نیوز - واشنگٹن … وائٹ ہاوٴس نے اپنے ایک کمپیوٹر نیٹ ورک پر سائبر حملے کی تصدیق کردی۔ وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سائبر حملے میں وائٹ ہاوٴس کی کوئی خفیہ معلومات یا ڈیٹا کا نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ چین کے ہیکرز نے وائٹ ہاوٴس کے ملٹری سسٹم کو ہیک کرلیا، تاہم وائٹ ہاوٴس حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سائبر حملہ ایک غیر اہم نیٹ ورک پر کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.