تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:29

ہانگ کانگ میں دو کشتیوں کا تصادم ،ہلاک شدگان کی تعداد 36ہو گئی

جیو نیوز - بینکاک…ہانگ کانگ میں چین کے قومی دن کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب دو کشتیوں کے ٹکرانے سے 36 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ہانگ کانگ الیکٹرک کمپنی کی کشتی پر عملے سمیت 120 افراد وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے آئے تھے۔ واپسی پر ان کی کشتی ایک اور مسافر کشتی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کشتی پر سوار درجنوں افراد سمندر میں جاگرے اور کشتی میں پانی بھر جانے سے کئی اندر پھنس گئے۔ اندھیرے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 28 افراد موقع پر ہی ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور 8 اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سو سے زائد افراد کو پانچ مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.