تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:48

امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ سے سرحدی محافظ ہلاک

جیو نیوز - لاس اینجلس… میکسیکو سرحد پر واقع امریکی ریاست ایری زونا میں گشت کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی کسٹم اور سرحد کے تحفظ کے ادارہ ( سی بی پی) کے بیان کے مطابق زخمی فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سی بی پی نے فوری طور پر ہلاک ہونے والے فوجی کا نام جاری نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.