3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:48
فلسطینی ڈائیور کی ٹیکسی کی ٹکر سے 4 اسرائیلی فوجی زخمی
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس… مغربی کنارے میں فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور نے ٹکر مار کر 4 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا۔ پولیس ترجمان مائیکی روزن فیلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوب مغربی بیت اللحلم کے علاقہ نیوے ڈانیل میں چھ اسرائیلی فوجی اپنی گاڑی کے قریب کھڑے تھے کہ ایک فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور نے ٹکر مار کر 4 فوجیوں کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ آیا یہ واقعہ حادثاتی تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔ اس حوالے سے پس منظر جاننے کے لئے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔