تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:38

شام، حلب کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد40ہوگئی

جیو نیوز - دمشق… شام میں ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری فوجی شامل ہیں۔ شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔شہر کے وسط میں آج تین کار بم دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین اورذ رائع کے مطابق دھماکوں میں40 افراد ہلاک اور 90زخمی ہوگئے، جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم برائے شام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری فوجی تھے۔ دھماکے فوجی آفیسرز کلب او رہوٹل کے پاس ہوئے۔حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی نے دھماکوں کے بعد ہونے والی بدترین تباہی کی وڈیو جاری کی ہے جس میں عمارتیں تباہ دکھائی دے رہی ہیں ،جب کہ دھماکے کی جگہ گڑھا پڑ چکا ہے۔ حکومت مخالف باغیوں نے حلب کے قدیم علاقے پر پر مکمل کنڑول کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شہر میں تمام سرکاری دفاتر بند کر دئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.