3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:23
نائیجیریا: ہاسٹل پر حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی
جیو نیوز - ابوجا … نائیجیریا میں گزشتہ رات ہاسٹل پر کئے گئے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی، متعدد افراد زخمی ہیں۔ نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے اداماوہ (Adamawa) کے شہر موبی میں واقع کالج کے ہاسٹل پر حملہ پیر کی رات کو کیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔