3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:43
شام : حلب میں کار بم دھماکے، ہلاک افراد کی تعداد 48 ہوگئی
جیو نیوز - دمشق … شام کے شہر حلب کے وسط میں 3 کار بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 48 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم برائے شام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری فوجی تھے، دھماکے فوجی آفیسرز کلب او رہوٹل کے پاس ہوئے۔ دھماکوں کے بعد جاری ویڈیو میں تباہ حال عمارتیں دکھائی گئیں۔ ادھر ملک کے شمال مغرب میں حکومتی مخالفین نے فائرنگ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ حکومت مخالف باغیوں نے حلب کے قدیم علاقے پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ شہر میں تمام سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔