3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:22
آسٹریلیا : لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا،چھ افراد ہلاک
جیو نیوز - میلبورن …آسٹریلیا میں منگل کو لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا۔طیارے میں سوار چھ افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ آسٹریلیا کے علاقے نوسا میں خراب موسم کی وجہ سے طیارے کی تلاش میں مشکل پیش آئی۔ہیلی کاپٹر آپریشن کی مدد سے طیارے کے ملبے کا پتہ چلایا گیا۔ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ پہاڑیوں پر موجود گھنے جنگلات کے درمیان پڑا ہوا ملا۔جس کو تکلاش کرنے میں دشواری ہوئی۔