4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:5
ترکی اور شام کے درمیان گولا باری ،صورتحال کشیدہ
جیو نیوز - انقرہ…ترکی اور شام کے درمیان گولا باری کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ نیٹو نے اپنے رکن ملک ترکی کیخلاف جارحانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کیمتعلق ترکی کیخط کی منتظرہے تاکہ شام کے خلاف ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ترک حکومت کے مطابق شام کے علاقے تل العبید Tall al-Abyad سیترکی کیسرحدی علاقےAkcakale پر تین سے چار مارٹر گولے داغے گئے۔۔ واقعے میں ماں اور اس کے تین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔شامی جارحیت کے نتیجے میں ترک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کے اندر بعض اہداف کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ترکی کی درخواست پر برسلز میں نیٹو کے سفیروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نیٹو اپنے رکن ملک ترکی کے ساتھ ہے۔ شامی حکومت ترکی کے خلاف جارحانہ کارروائیاں اورعالمی قانون کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شام اور ترکی کے درمیان کشیدہ صورت حال کو پریشان کن قرار دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ کے ایلچی مارک لائل گرانٹ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل واقعے کے متعلق ترکی کے خط کی منتظر ہے جس کے بعد ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔