4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:7
ترک فوج کا شام کی فوجی چوکیوں پر حملہ
جیو نیوز - انقرہ… ترک فوج نے آج شامی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا،جس میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ یورپی یونین نے شام سے حملے کی مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے شامی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے امن کی بحالی پر زور دیا، واضح رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ روز کیے گئے شام کے بلا اشتعال حملے کے جواب میں آج صبح شامی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔