6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:8
یمن: امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس پر حملے کی کوشش ناکام
جیو نیوز - صنعاء … یمنی سیکیورٹی فورسز نے امریکی فوج کے زیر استعمال ایئر بیس پر حملہ ناکام بنادیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے فوجی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ فورسز نے ملک کے جنوبی صوبہ لحج میں واقع العند ایئر بیس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی برآمد کرلی اور ماہرین کی مدد سے اس میں موجود طاقتور ٹائم بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ العند ایئربیس یمن میں القاعدہ کے خلاف سرگرم امریکی فوج کے زیر استعمال ہے اور اس میں درجنوں امریکی فوجی اہلکار موجود ہے۔