8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:11
وینزویلا، صدر ہیوگو شاویز صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیاب
جیو نیوز - کراکس… ونیزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ونیزویلا کے نیشنل الیکشن کونسل کے صدر نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اور صدر ہیوگوشاویز کو 54 فیصد سے زائد ووٹ ملے ،جبکہ اپوزیشن امیدوار Henrique Capriles نے 44.97 فیصد ووٹ حاصل کئے۔شاویز کی جیت کی خوشی میں ریاست کراکس میں حامیوں نے آتش بازی کی اور جشن منایا ۔ شاویز 6 سال کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا۔اپوزیشن امیدوار Capriles نے ہیوگوشاویز کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔