8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:52
انڈونیشیا، ماوٴنٹ لوکون آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا
جیو نیوز - جکارتا… انڈونیشیا میں ماوٴنٹ لوکون کے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا، 3 ہزار میٹر بلند دھوئیں اور راکھ کے بادلوں سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ مشرقی جزیرے کے ماوٴنٹ لوکون نے ایک بار پھر بھڑکنا شروع کردیا، یکم ستمبر سے اب تک 41 بار جوش دکھانے والالوکون انڈونیشیا کا سب سے فعال آتش فشاں بن گیا ہے ، حکومت نے ڈھائی کلومیٹر کے احاطے کو محفوظ قراردیا ہے ، رہائشیوں کو سانس لینے میں دقت کے بعد انہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔