8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:57
روسی صدر کی سالگرہ پر ہنگامہ آرائی کرنے والے6مظاہرین گرفتار
جیو نیوز - ماسکو… روسی صدر ولادمیر پوٹن کی ساٹھویں سالگرہ پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ماسکو میں درجنوں مظاہرین نے روسی صدر کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صدرپوٹن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ مظاہرین ان کے لیے معمر حضرات والے کئی تحائف بھی لے کرآئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزصدرپوٹن60 برس کے ہوگئے ہیں۔