تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:59

بنگلا دیش ،کچی آبادی میں آتشزدگی سے450جھگیاں جل گئیں

جیو نیوز - ڈھاکا… بنگلہ دیش کی کچی آبادی میں آگ لگنے سے 450 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دارالحکومت ڈھاکا کے سٹالہ بستی میں خاتون روپالی اپنے بچوں کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ ان کی جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، شعلوں اور تپش سے روپالی سمیت ان جھگیوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ساڑھے چار سو جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ سیکڑوں افراد کی زندگی بھر کی جمع پونجی چند لمحوں میں خاک میں مل گئی،آہ بکا کرتیلوگ آگ بجھاتے رہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ جھگیوں میں موجود گیس کے چولہے سے لگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.