تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:20

شام کی حمایت جاری رکھیں گے ، ہوگو شاویز

جیو نیوز - کراکس…ونیزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ انیس ماہ سے جاری بد امنی کا ذمہ دار امریکا ہے ۔چوتھی مدت کے لئے صدر منتخب ہونے کے بعد دارالحکومت کراکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ہوگو شاویز نے کہا کہ شام میں ایک منتخب حکومت ہے اور یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم شامی حکومت کی حمایت نہ کریں ۔منتخب حکومت کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشت گرد ہیں جنہیں امریکا اور دیگر غیر ملکی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.