تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:42

طالبان کیخلاف اٹھنے والی ملالہ یوسف زئی بہادر بچی ہے، اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک … اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی بہادر بچی ہے جو تعلیم کو عام کرنے کیلئے طالبان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی، انہوں نے ملالہ اور ان کی ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جلد صحت یاب کیلئے دعا کی۔ اقوام متحدہ کی بچوں کیلئے خصوصی نمائندہ زیرویوجی (Zerrougui) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سخت ترین حالات میں اپنے موٴقف پر ڈٹی رہی اور کسی خوف کے بغیر تعلیم اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کا کہنا ہے کہ تعلیم تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، پاکستان تحریک طالبان کو بچیوں سے یہ حق چھیننے کا کوئی حق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.