10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:58
ایساف کی افغانستان تعیناتی میں ایک سال کی توسیعی
جیو نیوز - کابل … اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں نیٹو کی زیر قیادت انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹینس فورس (ایساف) کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جنگ سے تباہ حال افغانستان میں متعین نیٹو کے 108,000 فوجی، جن میں 4,500 جرمن فوجی بھی شامل ہیں، 13 اکتوبر 2013ء تک وہاں تعینات رہیں گے۔ 2014ء تک افغانستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کو سونپ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی تربیتی، مشاورتی اور تعاون کے ایک ایسے مشن کی تشکیل کے بارے میں بھی مذاکرات ہو رہے ہیں جس کا کام افغان فوجیوں کو تربیت دینا ہو گا۔