تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:45

مغرب کی بربریت پر مبنی اقتصادی پابندیوں کو شکست دی جائے گی، خامنہ ای

جیو نیوز - تہران …ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاکہناہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے اقتصادی پابندیاں بربریت ہیں ، جن کوشکست دیدی جائے گی۔ ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مغرب کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ا یک قوم کے خلاف جنگ ہیں ،لیکن ایران ان سب کو شکست دے دے گا، انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کے شہری مقاصد کے استعمال کی یقین دہانی پر پابندیاں اٹھانے کا بھی مغرب نے جھوٹ بولا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.