تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:40

افغانستان میں قتل کے جرم میں 7 رائلز میرینز گرفتار

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں برطانیہ کی ملٹری پولیس نے قتل کے جرم میں 7 رائلز میرینز کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں 2011 میں کیے گئے قتل کے شبے میں ملٹری پولیس نے برطانوی رائل میرین فورس کے 7 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ تحقیقات کے دوران اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ رائل ملٹری کے یہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران برطانوی پرسنل ایکٹ کے تحت طے شدہ فرائض اور ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈیوٹی کرتے رہے یا انھوں نے اس سے تجاوز کیا۔برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق واقعے میں عام شہری کونہیں ایک شدت پسند کوقتل کیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.