13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:21
بھارت: آگرہ کے گھر میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی شمالی اترپردیش کی ریاست آگرہ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں رہنے والے دو خاندانوں کے 10 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کا سارا سازو سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ دو گھنٹے سے زائد لگی رہی۔عمارت میں چار خاندان آبادتھے جن میں سے دو خاندان آگ کی نذر ہو گئے جب کہ دو خاندان کے افراد کو بچا لیا گیا۔